ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اغوا کے بعد قتل کیے گئے صفوان کے باقیات بر آمد ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیجا جائے گا

اغوا کے بعد قتل کیے گئے صفوان کے باقیات بر آمد ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیجا جائے گا

Wed, 29 Nov 2017 19:49:42    S.O. News Service

منگلورو 29؍نومبر (ایس او نیوز) سورتکل کے غنڈوں کی ٹولی نے جس نوجوان صفوان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا تھا اس کی لاش کی باقیات پولیس نے برآمد کرلی جس کے بعد ہڈیوں کے نمونے کو یقینی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 5اکتوبر کے دن شام کے وقت بھرے بازار سے صفوان کو اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کو صفوان کی ہڈیاں ایک جگہ پر ملیں تو ایک دوسرے مقام پر اس کے کپڑے بر آمد ہوئے۔ دونوں چیزوں کو اس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس نے دو تین روز قبل جن دومشتبہ ملزمین کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیاتھا ان کی نشاندہی پر کئی گھنٹوں تک تلاشی مہم چلانے کے بعد صفوان کی باقیات بر آمد کی جاسکیں جن کی شناخت صفوان کے والد عبدالرحمن نے کرلی ہے۔


Share: